Thursday, November 27, 2014
Monday, November 17, 2014
بھولی بسری چند امید یں چند فسانے یاد آیے ،
تم یاد آیے اور تمہارے ساتھ زمانے یاد آیے
دل کا چمن شاداب تھا پھر بھی خاک سی اڑتی رہتی تھی ،
کیسے زمانے اے غمے جاناں ،تیری بہانے یاد آیے
[شاداب =in full bloom]
ٹھنڈی سرد ہوا کے جھونکے آگ لگا کر چھوڑ گئے ،
پھول کھلے شاخوں پہ نیۓ اور درد پرانے یاد آیۓ
[سرد =cold]
ہنسنے والوں سے ڈرتے تھے ،چھپ چھپ کر رو لیتے تھے ،
گہری گہری سوچ میں ڈوبے دو دیوانے یاد آیے
جناب رضی ترمزی
Sunday, November 2, 2014
کس لئے رقص دکھاتا ہوں مجھے کیا معلوم ،
میں تو بس وقف تماشہ ہوں مجھے کیا معلوم
(رقص ... dance ،وقف.....foundation)
کیسا ہنگامہ برابر کے مکاں میں ہے مقیم ،
میں تو خود شور میں رہتا ہوں مجھے کیا معلوم
(مقیم .......reside)
ایک خورشید سے منصوب مراسم ہیں میرے ،
دھوپ ہوں یا کوئی سایہ ہوں مجھے کیا معلوم
(خورشید .....sun، منصوب .........appointed,fixed)
آگ ہے یا کوئی گلزار تہے شاخ چراغ ،
خاک ہوں خاک میں رہتا ہوں مجھے کیا معلوم
(ته ......depth، شاخ .........branch)
کوئی رت ہو میری تقدیر ہے بہتے رہنا ،
وقت ہوں،اشک ہوں، دریا ہوں ،مجھے کیا معلوم
(رت .........season، اشک...........tears، دریا ..........river)
مجھکو اک آنکھ لئے پھرتی ہے گلیوں گلیوں ،
کون ہوں،کیا ہوں ،کہاں کا ہوں ،مجھے کیا معلوم
آنکھ سے کس کی سرے بزم میں اوجھل ہوں رضی ،
اور کسکو نظر آتا ہوں مجھے کیا معلوم
جناب رضی حیدر
(اوجھل .........invisible، سرے بزم .........amidst, in gathering،
Subscribe to:
Posts (Atom)