Saturday, December 6, 2014



























آپ بے وجہ پریشان سے کیوں ہیں ،
لوگ کہتے ہیں تو پھر ٹھیک ہی کہتے ہونگے
میرے احباب نے تہذیب نہ سیکھی  ہوگی ،
میرے ماحول میں انسان نہ رہتے ہونگے


نور سرمایہ سے ہے روح تمدّن کی جلا ،
ہم جہاں ہیں وہاں تہذیب نہیں پل سکتی
مفلسی حس لطافت کو مٹا دیتی  ہے ،
بھول آ دا ب کے سانچے میں نہیں ڈھال سکتی


لوگ کہتے ہیں تو لوگوں پہ تعجب کیسا ،
سچ تو کہتے ہیں کے ناداروں کی عزت کسی،
لوگ کہتے ہیں مگر آپ ابھی تک چپ ہیں ،
آپ بھی کہیے غریبوں میں شرافت کیسی ،


نیک انسان ! بہت جلد وہ دور آتے   گا ،
جب ہمیں زیست کے ادوار پرکھنے ہونگے ،
اپنی ذلّت کی قسم ،آپکی کی عظمت کی قسم ،
ہمکو تعظیم کے معیار پرکھنے ہونگے ،


ہم نے ہر دور میں تذ لیل سہی  ہے لیکن ،
ہم نے ہر دور کے چہرے کو ضیاء بخشی ہے ،
ہم نے ہر دور میں محنت کے ستم جھیلیں ہیں ،
ہم نے ہر دور کے ہاتھوں کو حنا بخشی ہے ،


مگر اس تلخ مباحث سے بھلا کیا حاصل ،
لوگ کہتیں ہیں تو پھر ٹھیک ہی کہتے ہونگے ،
میرے احباب نے تہذیب نہ سیکھی ہوگی ،
میرے ماحول میں انسان نہ رہتے ہونگے ،


جناب ساحر لدھیانوی

















No comments:

Post a Comment