Sunday, November 2, 2014







کس  لئے رقص دکھاتا ہوں مجھے کیا معلوم ،
میں تو بس وقف تماشہ ہوں مجھے کیا معلوم


(رقص ... dance ،وقف.....foundation)


کیسا ہنگامہ برابر کے مکاں میں ہے مقیم ،
میں تو خود شور میں رہتا ہوں مجھے کیا معلوم

(مقیم .......reside)

ایک خورشید سے منصوب مراسم ہیں میرے ،
دھوپ ہوں یا کوئی سایہ ہوں مجھے کیا معلوم

(خورشید .....sun،       منصوب .........appointed,fixed)


آگ ہے یا کوئی گلزار تہے شاخ چراغ ،
خاک ہوں خاک میں رہتا ہوں مجھے کیا معلوم

(ته ......depth،                شاخ .........branch)

کوئی رت ہو میری تقدیر ہے بہتے رہنا ،
وقت ہوں،اشک ہوں، دریا ہوں ،مجھے کیا معلوم

(رت .........season،      اشک...........tears،     دریا ..........river)

مجھکو اک آنکھ لئے پھرتی ہے گلیوں گلیوں ،
کون ہوں،کیا ہوں ،کہاں کا ہوں ،مجھے کیا معلوم

آنکھ  سے کس کی سرے بزم میں اوجھل ہوں رضی ،
اور کسکو نظر آتا ہوں مجھے کیا معلوم

جناب رضی  حیدر
(اوجھل .........invisible،           سرے بزم .........amidst, in gathering،         

No comments:

Post a Comment